بھارت میں موٹر سائیکل پر تیز رفتار موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے ہوتے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جس میں لڑکی اپنے دوست کے ساتھ تیز رفتاری سے بائیک چلا رہی تھی اور اس دوران ویڈیو بھی بنارہی تھی۔
حادثے کے نتیجے میں لڑکی کی موت ہوگئی جبکہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
🚨 BREAKING
A tragic accident in Ghaziabad a high-speed sports bike crashed into a divider, leading to the death of Ikra.💔
Reports say Ikra was riding the bike while her friend Hashim was filming a video at the time of the crash. Neither of them was wearing a helmet.
One… pic.twitter.com/fxo9mYASLR
— Rehan_Idrisi (@MR_COOL77777) April 13, 2026
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر اس کا دوست ہاشمی نامی نوجوان موجود تھا جو ویڈیو بنارہا تھا۔
پولیس کے مطابق حادثے سے چند لمحے پہلے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اقرا کو موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنے ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اقرا 12ویں جماعت کی طالب علم تھی اور پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھی جب کہ دونوں نوجوان گھر والوں کو بغیر بتائے گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


