جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

روٹی پر تھوکنے والے ریسٹورنٹ ملازم کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں روٹی پر تھوکنے والے ریسٹورنٹ ملازم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق غازی آباد کے چکن پوائنٹ ریسٹورنٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

وائرل ویڈیو میں ملازم کو روٹی تندور پر لگانے سے قبل تھوکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور ملازم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اسی وجہ سے میں گھر میں کھانا پکانے کو ترجیح دیتی ہوں، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس حرکت کا اسے سبق مل گیا ہے۔‘

تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ سدھرنا ہی نہیں چاہتے ہیں۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ایسے ریسٹورنٹ میں جانا ہی نہیں ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں