منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

صائم ایوب کی انسٹرکٹر کو کاندھوں پر اٹھا کر دوڑ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے کاکول میں جاری فزیکل فٹنس کیمپ میں قومی کرکٹرز کی سخت تربیت جاری ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر آنے والے سیریز کی تیاریوں کے لیے پی سی بی کی جانب سے پاک فوج کے اشتراک سے قومی کرکٹرز کے لیے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے دو سیشنز میں ڈرلز کرتے ہیں۔

کیمپ میں کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں ایسی ہی ایک ٹریننگ میں قومی نوجوان اوپنر صائم ایوب نے بھی بھرپور مشقیں کیں۔

صائم ایوب نے انسٹرکٹر کو اپنے کاندھوں پر اٹھا کر دوڑ لگائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر انسٹرکٹر کو کاندھوں پر اٹھا کر دوڑ لگاتے ہیں اور مقررہ مقام پر پہنچ کر انہیں وہاں اتارنے کے بعد اگلے ٹاسک مکمل کرتے ہیں۔

گزشتہ روز رسہ کشی کے مقابلے میں وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔

ویڈیو: کاکول میں رسہ کشی مقابلہ، اعظم خان طاقت کے بادشاہ قرار

واضح رہے کہ کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں جاری کیمپ 7 اپریل کو ختم ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں