اتوار, نومبر 16, 2025
اشتہار

فیصل قریشی کو اشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کو اشاروں پر نچاتی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا فیصل نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’میرے اشاروں پر نانچنے والا۔‘

ویڈیو میں ثنا لپسنگ کرتے ہوئے فیصل قریشی کو بلاتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’ادھر آؤ، مسکرا کر دکھاؤ، بائے کرو۔‘ پھر کہتی ہیں کہ دیکھ لیجئے آپ لوگ میں انہیں ایسے ہی اپنے اشاروں پر نچاتی ہوں۔‘

ثنا کے یہ  کہنے پر فیصل قریشی افسردہ ہوکر ہاں کہتے ہوئے سر ہلا دیتے ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں: فیصل قریشی نے ثنا سے شادی کے لیے سسر کو کیسے راضی کیا؟

اس سے قبل ایک انٹرویو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ سسر کو میں نے کہا کہ میں گھر بسانا چاہتا ہوں میرے پاس زندگی کو انجوائے کرنے کے آپشن کم نہیں لیکن میں زندگی کو ٹھہراؤ میں لانا چاہتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ سسر کو میری بات سمجھ میں آگئی اور ایک ہفتے میں شادی ہوگئی۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی نے بتایا کہ سسر ٹی وی نہیں دیکھتے تو وہ مجھے جانتے بھی نہیں تھے۔

ثنا فیصل نے بتایا کہ جب والد کو پتا چلا کہ ان کا تعلق شوبز سے ہے تو پنجاب میں ایک کلچر ہے کہ یہاں شادی نہیں کرنی، وہ ایک مسئلہ ہوگیا تھا، مجھے ان پر اور ابا دونوں پر یقین نہیں تھا، یہ سوچ رہی تھی کہ دیکھتے ہیں اب کہاں جاکر پھنسنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں