بھارت میں موٹر سائیکل خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور حادثات میں اکثر شہری بال بال بچ جاتے ہیں۔
بھارت سے ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار شخص خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص پہلے فٹ پاتھ پر چڑھا اور پھر ہوا میں اڑتا ہوا ٹرک کے سامنے شیشے سے ٹکرا کر زمین پر گر گیا اور حادثے کے بعد فورا ہی کھڑا ہوگیا۔
واقعے کی ویڈیو قریب لگے کیمرے میں ریکارڈ ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے بعد قریب سے گزرنے والے لوگ بھی رک گئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کی تعریف کی جارہی ہے جس میں بریک لگایا ورنہ نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہمیشہ موٹر سائیکل کی اسپیڈ اتنی رکھیں تاکہ اسے کنٹرول کرنا آپ کے لیے ممکن ہو۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ سپر مین اسٹنٹ دکھا رہا تھا۔‘