ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

اسکریپ ڈیلر نے بیٹے کو آئی فون 16 تحفے میں دے دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اسکریپ ڈیلر نے بورڈ امتحان میں ٹاپ کرنے پر بیٹے کو آئی فون 16 تحفے میں دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایپل آئی فون 16 سیریز کے لانچ ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین اسے خریدنے کے لیے تقریباً 24 گھنٹے پہلے قطار میں موجود تھے تاہم ایک نئی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ اسکریپ ڈیلر اپنے بیٹے کو بورڈ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے کے انعام کے طور پر جدید ترین آئی فون 16 تحفے میں دے رہا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسکریپ ڈیلر خوشی سے ایک آئی فون پکڑے ہوئے لوگوں سے بات کر رہا ہے جو اس لمحے کو ریکارڈ کر رہے ہیں۔

اگرچہ زبان واضح نہیں ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ شخص اپنے اسکریپ کے کاروبار پر بات کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسکریپ ڈیلر نے اپنے لیے 85 ہزار بھارتی روپے کا آئی فون خریدا اور اپنے بیٹے کو تعلیمی کامیابی پر ڈیڑھ لاکھ مالیت کا آئی فون 16 تحفے میں دیا۔

تاہم فوٹیج کی اصلیت اور اس میں کیے گئے دعویٰ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’بیٹے کی کامیابی پر والد کو جتنی خوشی ملی ہے وہ آئی فون کی قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اسے کہتے ہیں بیٹے کے لیے والد کی محبت۔‘ تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میں اینڈرائیڈ فون سے اس ویڈیو کو دیکھ رہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں