تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھینس نے مشکل میں پھنسے کچھوے کو کیسے بچایا؟

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں بھینس نے مشکل میں پھنسے کچھوے کی مدد کی، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مختصر ویڈیو کو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سوسننتا نندا نے شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھوا پیٹھ کے بل گرا ہوا ہے بھینس اس کی جان بچانے کے لیے گھٹنے کے بل بیٹھ گئی اور سینگ کی مدد سے اس کو سیدھا کیا۔

بھینس کی جانب سے کچھوے کی جان بچانے کے بعد عقب میں موجود لوگ بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

اگر کچھوے اپنی پیٹھ پر لمبے عرصے تک رہیں تو وہ مرسکتے ہیں کیونکہ یہ پوزیشن ان کے اعضا کو منتشر کرتی ہے اور ان میں خلل ڈال سکتی ہے، کچھوے پیٹھ کے بل جانوروں کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے، کچھ صارفین لوگوں کی کچھوے کی مدد کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -