تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہری کا پانچ گاڑیوں کو پھلانگنے انوکھا ریکارڈ

لندن : برطانوی شہری ٹیلر فلپس نے چند سیکنڈ میں اچھلنے والی اسٹک کی مدد سے پانچ گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ٹیلر فلپس نے پوگو اسٹیک کی مدد سے ایک کے بعد ایک گاڑی پھلانگ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

پوگو اسٹیک عموماً بچے استعمال کرتے ہیں اور کرتب دکھانے کے ماہر افراد اس اسٹیک کو ایکروبکٹس کےلیے استعمال کرتے ہیں۔

جن گاڑیوں کے اوپر سے فلپس سے چھلانگ لگائی ہے ان کی چوڑائی 1.6 میٹر جب کہ اونچائی 2 میٹر ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیلر فلپس نے 7 اعشاریہ 20 سیکنڈ میں پانچ گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ لگاکر منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -