تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

فلیش بھرا، سانپ پانی پینے آگیا، شہری خوفزدہ

واشنگٹن : گھر کے بیت الخلاء میں خطرناک سانپ کو دیکھ کر اہل خانہ خانہ خوفزدہ ہوگئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیت الخلاء میں سانپ نکلنے کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے بیت الخلاء میں لگے کموڈ سے نکلا تھا۔

کموڈ سے سانپ نکلتا دیکھ کر شہری خوفزدہ تو ہوا لیکن اس نے اس غیر معمولی واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی شہری نے سانپ دیکھ کر محکمہ جنگلی حیات کو بھی مطلع کردیا تھا تاکہ سانپ کو گھر سے باہر نکالا جاسکے تاہم اس نے خود بھی اسے بھگانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کموڈ سے سانپ نکلنے پر شہری شدید خوفزدہ ہوا لیکن اس نے ہمت کرکے اسے باہر بھگانے کی کوشش کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سانپ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے کے بعد اسے اب تک 23 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کچھ ماہ قبل امریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا تھا کہاں ایک گھر میں 8 فٹ لمبے اینا کونڈا ٹوائلٹ باؤل کو اپنی آرام گاہ بنالیا تھا، گھر کا مکین جب باتھ روم استعمال کرنے گیا تو اس نے وہاں اسے دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں پہلے بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس میں گھر میں سانپ و خطرناک مگرمچھ اور جنگلی جانور گھس آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -