ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

کلاس میں ٹیچر کے سونے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سرکاری پرائمری اسکول کی کلاس میں ٹیچر کے سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش موگرا گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک استاد دھرم سنگھ ورما کلاس میں سوتے ہوئے پکڑے گئے۔

ویڈیو میں طالب علموں کو باہر کھیلتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلاس میں ٹیچر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور بچے باہر کھیلنے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سنجے سنگھ تومر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سنجے سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ ٹیچر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں