جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

معمر خاتون کو اہلخانہ رات کے اندھیرے میں سڑک پر چھوڑ کر فرار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سفاک اہلخانہ رات کے اندھیرے میں معمر خاتون کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایودھیا کے علاقے رام نگری کشن داس پور میں اہلخانہ رات گئے ضعیف خاتون کو سڑک کے کنارے پر لٹا کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔

ضعیف خاتون کو تن تنہا سڑک پر دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی  جس کے بعد پولیس نے خاتون کو ریسکیو کرکے  ایودھیا کے اسپتال میں داخل کروادیا تاہم دوران علاج وہ چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انسانیت سوز لمحے کی سی سی ٹی وی شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو  میں چند افراد کو رکشے میں ضعیف خاتون کو لاتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد ایک مرد اور 2 خواتین کو ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوتے بھی  دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس  گاڑی اور اس میں شامل لوگوں کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں