جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک خاتون کے دل فریب رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اپنے دلہے بھائی کا استقبال دل موہ لینے والے رقص کے ذریعے کر رہی ہے۔

سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی اس وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے، ویسے بھی شادیوں کے موسم میں سوشل میڈیا ڈانس ویڈیوز سے بھر جاتا ہے لیکن اس ویڈیو کی سادگی میں بے پناہ کشش محسوس کی گئی ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز کبھی دولہا دلہن، دولہے کی بہنوں، دولہے کے والدین یا بھائی اور بھابھی کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، لیکن یہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر لوگ جذباتی ہو گئے۔

- Advertisement -

ویڈیو کے مطابق دولہا خاندان کی دیگر خواتین کے ہمراہ جب فنکشن ہال پہنچا تو جامنی رنگ کے لہنگے میں اس کی بہن نے ڈانس کرنا شروع کر دیا، اور اس طرح ان کا خوب صورت استقبال کیا۔

دولہے کی بہن نے مقبول بالی ووڈ گانے ’پیارا بھیا میرا دولہا راجہ بن کے آ گیا‘ پر رقص کیا، اپنی بہن کو اس طرح رقص کرتے دیکھ کر دولہے کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد بار لائیک کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں