بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران اچانک اسٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن بھی گرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکن ابھیشک سنگھ کے بھائی کی شادی میں اچانک اسٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن زخمی ہوگئے۔
اسٹیج پر بی جے پی بالیا ضلع کے چیف سنجے مشرا اور سابق رکن اسمبلی بھرت سنگھ ودیگر بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے ساتھ بی جے پی کے لیڈر بیٹھے ہیں، دولہا اسٹیج پر بیٹھتا ہے اور اس کے چند سیکنڈز کے بعد ہی وہ گر جاتا ہے۔
اسٹیج گرتے ہی شادی ہال میں چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ دولہا اور دلہن کو بچانے کے لیے بھاگے۔
बलिया : भाजपा जिलाध्यक्ष व कई अन्य पदाधिकारियों के साथ नवविवाहित जोड़े को आशीर्वाद देने के लिए मंच पर चढ़ने से रिसेप्शन का मंच टूटा, नेताओं के साथ दूल्हा दुल्हन भी गिरे! pic.twitter.com/U15WnZvjVj
— Vishal JyotiDev Agarwal (@JyotiDevSpeaks) November 27, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت سے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا تھا کہ دلہن ہیوی بائیک پر بیٹھ پر بارات میں پہنچ گئی تھی۔
دلہن کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے تھے۔


