جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ویڈیو: طالب علم نے کلاس میں ٹیچر کو مُکا مار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں طالب علم نے کلاس روم میں ٹیچر کو مُکا مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے سرکاری اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر کلاس میں بحث کے بعد ٹیچر کو مُکا مار دیا۔

جھگڑا ویراوالی گاؤں کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا فیکلٹی رکن کی طرف سے معمول کی سرزنش کے دوران شروع ہوا جو بعد میں اس وقت بڑھ گیا جب ٹیچر نے مبینہ طور پر طالب علم سے توہین آمیز زبان استعمال کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹیچر کے نامناسب ریمارکس سے ناراض طلب علم نے استاد کو  مار کر ردعمل دیا۔

مقامی حکام اور اسکول کے اہلکار واقعے کا تعین کرنے اور مناسب تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرنے کے لیے فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں