تجربہ کار اسٹنٹ مین ایس ایم راجو گزشتہ روز تمل ناڈو میں پارنجیت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ویٹووان‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین نے تباہ کن موڑ لیا، ویٹووان کے سیٹ سے سنسنی خیز فوٹیج وائرل ہوئی جس میں ایس ایم راجو کی گاڑی کو قلابازی کھاتے ہوئے گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حادثے کے بعد عملے کے ارکان فوری بھاگے اور راجو کو باہر نکالا تو وہ موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔
ویٹووان اداکار آریا اور ہدایت کار پارنجیت نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
اداکار وشال ساتھی اور دوست ایس ایم راجو کی المناک موت کی تصدیق کرنے والے پہلے شخص تھے۔
وشال نے ایکس پر لکھا کہ ’میں راجو کو کئی سالوں سے جانتا ہوں اور اس نے میری فلموں میں کئی خطرناک اسٹنٹ بہت بار کیے ہیں، وہ ایسا بہادر شخص تھا، میں ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔
ایک اور مقبول اسٹنٹ کوریوگرافر، اسٹنٹ سلوا نے بھی ایس ایم راجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ہمارے ایک عظیم کار جمپنگ اسٹنٹ آرٹسٹ ایس ایم راجو کار اسٹنٹ کرتے ہوئے چل بسے، ہماری اسٹنٹ یونین اور بھارتی فلم انڈسٹری ان کی کمی محسوس کرے گی۔
ایس ایم راجو کون تھے؟
موہن راج جو ایس ایم راجو کے نام سے مشہور ہیں، تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے رہائشی تھے۔ سیلواراج کا بیٹا، 52 سالہ کالی ووڈ انڈسٹری میں ایک تجربہ کار اسٹنٹ پرفارمر تھا جس نے بڑے فلمی سیٹس پر کام کرنے اور مہارت کے ساتھ ہائی رسک ایکشن سیکوینس کو انجام دینے کا طویل ٹریک ریکارڈ رکھا تھا۔
ویٹووان فلم
آریا کے علاوہ ویٹووان فلم میں سوبھیتا دھولیپالا، اٹاکاتھی دنیش، کالائیراسن، اور لنگیش بھی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


