تھائی لینڈ میں نیوز اینکرز نے حکومتی ہدایات پر عمل کرکے مثال قائم کردی ہے۔
تھائی لینڈ میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے اقدامات کیے ہیں اور دفاتر میں اے سی 26 سے 27 ڈگری تک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سرکاری ٹی وی کے لائیو پروگرام میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب نیوز اینکرز نے حکومتی ہدایات پر عمل کیا۔
پروگرام کے دوران اے سی کی ٹھنڈنک کم ہونے پر اینکرز نے اپنا کوت اور ٹائی اتار کر شو جاری رکھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ قوم کے پاس اس وقت تقریباً 95 دن کے توانائی کے ذخائر باقی ہیں، جس سے مستقبل کی طلب کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔
Thai news anchors removed their jackets on air to align with government energy-saving measures, including setting air conditioners to 26-27C amid a fuel crisis linked to the Iran war pic.twitter.com/LRtaSsRbVO
— Reuters (@Reuters) March 13, 2026
توانائی کے وزیر اوٹاپول ریرکپیبون کے مطابق حکومت مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی اضافی سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ تھائی لینڈ نے اپنی توانائی کی درآمدات کو مضبوط کرنے کی کوشش میں امریکہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت ممکنہ سپلائرز سے رابطہ کیا ہے۔
حکام لوگوں اور کاروباری اداروں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ توانائی کی کھپت کو کم کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی کے لیے پہلے ہی متعدد اقدامات متعارف کرائے جا چکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


