تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹرین گزرنے کا انتظار کرنے والا شہری لُٹ گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں ٹرین کے گزرنے کے انتظار میں ریلوے پھاٹک بند تھا اور شہری ریل کے گزرنے کا انتظار کررہا تھا کہ اسی دوران چور اس سے موبائل فون لے اڑا۔

وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ ریلوے کراسنگ کے قریب انتظار کر رہے ہیں جس میں ایک موٹرسائیکل سوار بھی شامل ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے سوچا کہ ٹرین کے آنے کا وقت ہو گیا ہے اس لیے اس نے فون پر بات کرنا شروع کر دی۔

اسی دوران اچانک ایک لٹیرا ریلوے کی پٹریوں کو عبور کرتا ہے اور بیریئر کے دوسری طرف سے بائیکر کی طرف آتا ہے جبہ وہ اپنی باتوں میں مشغول ہوتا ہے تو وہ اس کا فون چھین لیتا ہے اور اسے لے کر پٹریوں کے دوسری طرف بھاگ جاتا ہے۔

جیسے ہی موٹر سائیکل سوار چور کا پیچھا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، ٹرین اس کے سامنے آتی ہے اور وہ اس کے گزرنے کا انتظار کرنے لگ جاتا ہے،

ٹرین کے گزرنے کے بعد وہ دیکھتا ہے کہ تو موبائل فون چور کی رفو چکر ہوچکا ہوتا ہے۔

وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ امید ہے کہ اس ویڈیو سے آپ چوروں کی چالوں سے آگاہ ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -