بھارت میں کمسن بچے کو مگرمچھوں کی خوراک بننے سے بچالیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ مگرمچھوں سے بھری ندی میں ڈوب رہا اور اپنی جان بچانے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے ارد گرد مگرمچھ بھی موجود ہیں لیکن وہ مدد کے لیے لوگوں کو پکار رہا ہے اور جان بچانے کے لیے تیراکی کرنے میں بھی مصروف ہے۔
تھوڑی ہی دیر میں ڈوبنے والے لڑکے کو بچانے کے لیے ریسکیو ٹیم کشتی لے کر پہنچی اور اس کی زندگی بچالی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے اہلکار بچے کو تیزی سے کشتی کے اندر کھینچ رہے ہیں۔
फ़िल्मों जैसा असल सीन है!
चम्बल नदी में यह बच्चा डूब रहा था, पीछे मगरमच्छ भी थे।
रेस्क्यू टीम सही समय पर पहुँच गई और इस बालक को हाथ पकड़कर खींच लायी।
सल्यूट! #JaiHind 🇮🇳#Heroes #Salute #Love #respect pic.twitter.com/71wtIoLHJF
— SACHIN KAUSHIK (@upcopsachin) August 25, 2022
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو دریائے چمبل کی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔