انڈونیشیا میں اژدھے نے ٹور گائیڈ کو جکڑ کر پانی کے اندر کھینچ لیا۔
اژدھے کو سامنے دیکھ کر ہی اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن انڈونیشیا میں اژدھے نے ٹور گائیڈ کو جکڑ کر پانی کے اندر کھینچ لیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
جزیرے بورنٹو میں ٹور گائیڈ جو سانپ پکڑنے میں ماہر ہیں وہ سیاحوں کے ساتھ دریا میں کشتی پر سفر کررہے تھے کہ اچانک کشتی کے قریب اژدھا آگیا۔
گائیڈ نے اژدھے کو سر سے پکڑنے کے لیے کشتی کے کنارے سے جھانکنا شروع کیا لیکن اژدھے سے اسے پکڑ کر پانی میں گرادیا۔
ٹور گائیڈ کے پانی میں گرنے کے بعد اژدھا اس سے لپٹ گیا اور پانی کے اندر کھینچنے لگا۔
عملے نے فوری پانی میں چھلانگ لگا کر اس کو اژدھے سے آزاد کروانے کی کوشش کی اور دو افراد میں سے ایک نے اژدھے کے سر اور دوسرے نے دم کو پکڑ کر گائیڈ کی جان بچالی۔
یاد رہے کہ اژدھے زہریلے نہیں ہوتے وہ اپنے شکار کو صرف اس لیے جکڑتے ہیں تاکہ اس کی سانس رک جائے اور اسے نگل سکیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


