ڈیوس میں امریکی صدر نے ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈیووس میں غزہ امن بورڈ کے چارٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کے لیے آئے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفد میں شامل فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کیا جس پر ٹرمپ نے خصوصی طور پر فیلڈ مارشل کی طرف اشارہ کرکے مسکراہٹ کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں دونوں شخصیات فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنیں رہیں۔
*ڈیوس میں بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت*
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے دوران خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر… pic.twitter.com/ix0l6sfoFm
— Aamir Ilyas Rana (@RanaAamirilyas) January 22, 2026
عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے صدر اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے بھی اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


