بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: حلف برداری کے بعد صدر ٹرمپ کا تلوار اٹھا کر ڈانس

اشتہار

حیرت انگیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھا لیا دوسری بار امریکی صدر بننے پر خوش ٹرمپ نے تلوار اٹھا کر روایتی انداز میں رقص کیا۔

گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی کیپٹل ہل میں 47 ویں امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ کیپٹل ون ایرینا پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں رنگا رنگ پریڈ منعقد ہوئی۔

اس تقریب کے اختتام پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد صدر ٹرمپ نے تلوار اٹھا کر روایتی رقص بھی کیا۔

 

تقریب میں صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

اسٹیج پر ایک بڑا کیک رکھا تھا جس کے اوپر فضا میں اڑان بھرتے جہاز کا ماڈل رکھا گیا تھا۔ کیک کے اطراف امریکی جھنڈے سے ہم آہنگ پھول بنے تھے جب کہ اہم قومی اداروں کے لوگو بھی لگے ہوئے تھے۔

 

امریکی صدر اور نائب صدر نے تلواروں سے کیک کاٹا جس کے بعد ٹرمپ نے تلوار اٹھا کر روایتی رقص کیا اور ان کے ساتھ کھڑی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بھی کچھ لمحے ان کا ساتھ دیا۔ تاہم نائب صدر اور ان کی اہلیہ خاموش کھڑے اس رقص سے محظوظ ہوتے رہے۔

امریکی صدر کے ڈانس پر تقریب میں شریک ان کے حامی انتہائی پرجوش نظر آئے۔ بعد ازاں تقریب سے اختتام پر انہوں نے مخصوص انداز میں شائقین کی جانب مکا لہرایا اور اسٹیج پر متعین افسران سے مصافحہ کیا۔

ویڈیو رپورٹ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دن کیسا گزرا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں