جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

ویڈیو: خاتون رپورٹر پر اچانک پرندے نے حملہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ میں خاتون رپورٹر پر اچانک پرندے نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ میں نیوز رپورٹر کو آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک پرندے نے اچانک چہرے پر آن مارا، یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

32 سالہ جیسیکا ٹائسن آکلینڈ کے بریٹو مارٹ اسکوائر کے قریب شوٹنگ سیشن کررہی تھیں کہ اچانک پرندہ اڑتا ہوا آیا اور ان کے چہرے سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون کی آنکھ کے قریب چوٹ لگ گئی اور خون بہنے لگا۔

ٹائسن نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بس اپنا کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوں اور قدرت نے کچھ اور ہی پلان بنا رکھا ہو۔‘

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے سیگل کو ایک نئی عینک کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں