بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

اسکول پرنسپل دن دہاڑے فائرنگ سے قتل، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اسکول پرنسپل کو گولی مار کر موت کی نیند سلادیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت شباب الحسن کے طور پر ہوئی ہے، جو گھر سے اسکول کی جانب جا رہے تھے۔

حملہ آوروں نے مقتول پرنسپل کا تعاقب کیا اورسر پر گولی مار کر فرار ہوگئے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔ جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا ہے، جبکہ لوگوں میں اسکول پرنسپل کے بہیمانہ قتل پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مقتول پرنسپل شباب الحسن بھارت میں بی جے پی کے مہانگر منسٹر شمّی بھٹنکر کے اسکول میں پڑھاتے تھے، اور روزانہ کی طرح اسکول پیدل جا رہے تھے۔ جب وہ اسکول سے محض 50 میٹر دور تھے تو دو حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں پر اسرار موت

پولیس کے مطابق چند دن پہلے شباب الحسن کے خلاف ایک مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں ایک طالب علم کے والدین نے ان پر طالب علم کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس اس زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں