بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ویڈیو: امریکا کا نیا صدر کون؟ دریائی گھوڑے نے پیشگوئی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں صدارتی الیکشن آج ہو رہا ہے جس کے لیے دنیا بھر میں مبصرین اپنے رائے دے رہے ہیں لیکن دریائی گھوڑے کے بچے نے اگلے صدر کی پیشگوئی کر دی ہے۔

امریکا میں 47 واں صدر بن کر وائٹ ہاؤس کا اگلے چار سال کے لیے مکین بننے کے لیے کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اور دونوں جانب سے دعوے اور وعدے کیے گئے ہیں۔

مبصرین بھی صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں تاہم یہ ابہام موجود ہے کہ امریکا کے اگلے صدر کے انتخاب کی دوڑ میں کون آگے رہے گا۔ انتخابی جائزوں کے مطابق مقابلہ اتنا سخت ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہوں یا کملا ہیرس دونوں ہی بازی پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم دنیا بھر کے سیاسی مبصرین پر تھائی لینڈ کے چڑیا گھر کا دریائی گھوڑے کا بچہ  ننھا ہپو بازی لے گیا ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر سی رچا کے کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر  کی انتظامیہ کے امریکی الیکشن کے موقع پر دریائی گھوڑے کے سامنے دو تربوز رکھے۔ ان میں ایک پر کاملا ہیرس جب کہ دوسرے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام درج تھا۔

دریائی گھوڑا اپنے بچے مو ڈینگ کے ساتھ تالاب سے نکل کر تربوز رکھنے والی جگہ پر آیا لیکن مو ڈینگ نے کاملا والے تربوز کی طرف نگاہ بھی نہ ڈالی اور سیدھا ٹرمپ کے نام والے تربوز پر پہنچ کر اس کو کھانا شروع کر دیا۔

تاہم اس موقع پر موڈینگ کی ماں نے کاملا ہیرس کے نام والے تربوز سے مکمل انصاف کیا اور اسے چٹ کر گئی۔

رواں سال ہی پیدا ہونے والے تھائی لینڈ کے ننھے ہپو مو ڈینگ نے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکس کی مشہور ’مون واک‘ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی تھی، تاہم اب اس ننھے ہپو نے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ننھے ہپو مو ڈینگ کے ٹرمپ کے نام والے تربوز کھانے سے لگتا ہے کہ وہی امریکا کے اگلے صدر ہوں گے اور وائٹ ہاؤس میں دوبارہ براجمان ہوں گے۔

امریکی صدارتی انتخابات: زمین کے ساتھ آج خلا میں بھی ووٹ ڈالا جائے گا!

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں