جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

(ویڈیو) جنگلی ہاتھی فٹبال کھیلنے میدان میں آگیا، پھیر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

(9 جنوری 2026): آپ میدان میں کھیل رہے ہوں اور اچانک ہاتھی آ کر آپ کے کھیل میں شریک ہو جائے تو کیا ہو سکتا ہے؟ جانیے اس خبر میں۔

نوجوان مختلف کھیلوں کے شوقین ہوتے ہیں۔ ان میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال جیسے گیم میدانوں میں کھیلے جاتے ہیں اور کھیلوں کے شوقین اس کے لیے میدانوں کا ہی رخ کرتے ہیں۔

سوچیں کہ آپ کسی میدان میں فٹبال کھیل رہے ہوں اور اچانک وہاں جنگلی ہاتھی آ کر خود فٹبال سے کھیلنے لگے تو کیا ہوگا؟ آپ یقیناً اس بات کو مذاق سمجھ رہے ہوں گے، لیکن ایسا حقیقت میں ہوا ہے۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک میدان میں ہاتھی کو فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ اڑیسہ کی ریاست میں پیش آیا ہے، جہاں نوجوان ایک سر سبز میدان میں فٹبال کھیل رہے ہوتے ہیں کہ اچانک ایک جنگلی ہاتھی میدان میں آ جاتا ہے۔

تاہم کھلاڑی کوئی ردعمل دینے کے بجائے خاموش اپنی جگہ کھڑے ہو جاتے ہیں اور پھر ہاتھی کو فٹبال میں دلچسپی لیتے اور کھیلتا دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی فٹبال کو اپنی اگلی ٹانگوں سے کک کرتا ہے اور کئی بار یہ شغل کرتا ہے۔ ہاتھی کچھ دیر تک فٹبال سے کھیلتا ہے اور پھر واپس اس سمت چلا جاتا ہے، جہاں سے آیا تھا۔

حیرت انگیز ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں

صارفین کی جانب سے اس حیرت انگیز ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں