بیجنگ: چین میں 89 سالہ خاتون کمرہ لاک ہونے پر 27ویں منزل سے ریلنگ کے ذریعے 21ویں منزل تک اتر آئی۔
بیجنگ کی رہائشی خاتون کو یکم اپریل کے روز دوپہر کو رہائشی عمارت کی 27ویں منزل کے باہر پھنسا ہوا دیکھا گیا، کلینر اور سیکیورٹی گارڈ نے ان کی آوازیں سنی اوپر دیکھا تو وہ دیوار پر ایئر کنڈیشنرز کی ریلنگ کو پکڑ کر نیچے اتر رہی تھی۔
انہوں نے فوری پولیس کو بلایا اور اسے رکنے کا کہا لیکن وہ نیچے اترتی چلی گئی۔
خاتون جب تھک گئی تو وہ 21ویں منزل پر پہنچ کر رک گئی جو تقریباً زمین سے 50 میٹر بلند تھی، فائر فائٹرز نے اسے عمارت کے اندر جاکر بچایا۔
پہلے انہوں نے 21 منزل کے اپارٹمنٹ کے اندر سے ایک حفاظتی رسی سے خاتون کو باندھا اور پھر ریلنگ کے اس حصے کو کاٹ کر ایک پلیٹ فارم بنایا، تاکہ خاتون اس پر بیٹھ سکے۔
انہوں نے خاتون کو ایک جیکٹ اور پانی بھی دیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون 27ویں منزل پر اکیلی رہتی ہے اور اس نے غلطی سے خود کو بیڈ روم میں بند کرلیا اور اپنا موبائل فون دوسرے کمرے میں چھوڑ دیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے ریلنگ کے ساتھ نیچے اترنے کا انتہائی خطرناک فیصلہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


