چین میں بے وفا شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے بیوی چلتے ٹرک سے لٹک گئی۔
شمالی چین کی کاؤنٹی میرل بیشی میں ٹریفک پولیس کو ٹرک کے پیچھے خاتون کے لٹک کر سفر کرنے کی رپورٹ موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے عملے کو روانہ کیا اور واقعے کی تصدیق بھی ہوگئی۔
ٹرک روکنے بعد پولیس کو علم ہوا کہ ٹرک کے پیچھے لٹکی خاتون ٹرک ڈرائیور کی بیوی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیوی نے یہ اقدام شوہر پر شک کی بنیاد پر اٹھایا اور اس کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے چپکے سے ٹرک کے پیچھے لٹک گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون انتہائی خوش قسمت ہے کہ ابھی تک زندہ ہے کیونکہ اگر ان کے شوہر نے ٹرک اسپیڈ سے چلایا ہوتا تو یا روڈ ناہموار ہوتا تو وہ گر بھی سکتی تھی۔
خاتون کے اس اقدام پر شوہر پر 200 یوان کا جرمانہ اور سالانہ 12 پوائنٹ ریکارڈ میں تین پوائنٹس کی کتوتی کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


