تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خونخوار مگرمچھ خاتون کی چپّل سے ڈر گیا (دلچسپ ویڈیو وائرل)

آسٹریلیا میں اپنے پالتو کتے کے ساتھ دریا کنارے کھڑی خاتون کے سامنے اچانک خطرناک مگرمچھ آگیا، مگر اس دوران خاتون نے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنی چپل سے مگرمچھ کو ڈرا کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں کسی انسان کا خطرناک جانور سے کسی نہ کسی موقع پر سامنا ہو ہی جاتا ہے مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے خطرناک جانور صرف ایک چپل سے ڈر کر بھاگ جائے۔

جی ہاں! آسٹریلیا کے شمال میں واقع کاکاڈو نیشنل پارک ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ہمراہ دریا کنارے آرام سے کھڑے موسم سے لطف اندوز ہورہی ہے کہ اچانک ایک مگرمچھ تیرتا ہوا ان کی جانب بڑھنے لگا۔

خاتون نے مگرمچھ کو دیکھ کر اپنے دو پٹی والی پاؤں سے نکالی اور زور دار انداز میں اپنے ہاتھ پر ماری جس کی آواز سے مگرمچھ ڈر کر تیزی سے واپس بھاگ نکلا۔

خاتون کا خوفزدہ ہونے کے بجائے ہوشیاری اور عقل مندی کا مظاہرہ کرنے نے ان کی جان بچادی۔

واقعے کی ویڈیو سابق این بی اے کھلاڑی ریکس چیمپ مین سے شیئر کی۔

یہ ویڈیو دراصل 2016 کی ہے جسے دوبارہ ریکس چیمپ مین نے ٹوئٹر پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اس ویڈیو کو اب تک 14 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -