بھارت میں خاتون رکشہ ڈرائیور نے پولیس افسر کی چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ای رکشہ ڈرائیور اس وقت مبینہ طور پر ایک ٹریفک پولیس افسر کو چپلوں سے مارنا شروع کردیتی ہے جب افسر نے اسے رکشہ ہٹانے کو کہا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یہ واقعہ منگل کو غازی آباد میں اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس اہلکار وجے کانت سنگھ نے ہیڈ کانسٹیبل دلیپ کمار کے ہمراہ خاتون سے کہا کہ وہ اپنا ای-رکشہ دوسری جگہ لے جائے کیونکہ اس سے ٹریفک جام ہو رہا تھا۔
خاتون ناراض ہوگئی اور اس نے پولیس اہلکار کو چپل سے مارنا شروع کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک وائرلیس سیٹ کو سڑک پر پھینک کر اسے بھی نقصان پہنچایا۔
ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک رامانند کشواہ کے مطابق متھیلیش نے گالی گلوچ کی چپل کا استعمال کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔
उत्तर प्रदेश गाजियाबाद के NH9 कनवानी पुस्ता रोड पर ट्रैफिक पुलिस कर्मी दरोगा से ई रिक्शा चालक महिला भिड़ी आपस में जोरदार मारपीट की गई जिसमें हाथ चप्पल जूते सब चले pic.twitter.com/17CouYyVTN
— Mαɳιʂԋ Kυɱαɾ αԃʋσƈαƚҽ (@Manishkumarttp) October 11, 2023
انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایس آئی سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل کمار نے جارحانہ انداز میں جواب دینے سے گریز کیا جبکہ عورت کی حرکتوں کے نتیجے میں اس نے سنگھ کو دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گیا اور اس کی کمر پر چوٹیں آئیں۔
خاتون کی شناخت متتھیلیش کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے گرفتار کرکے اس کا بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ رکشہ بھی ضبط کرلیا ہے۔