تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خاتون ٹرین کے اوپر چڑھنے لگی تو کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ٹرین میں جگہ نہ ہونے پر بھی لوگ ایک دوسرے کو دھکے مارتے اور دھکے دیتے ہیں تاکہ کسی طرح اندر داخل ہو جائیں۔

ٹرین میں کچھ لوگ چھتوں پر بھی چڑھتے ہیں دروازوں پر لٹک رہے ہوتے ہیں یہ سب ایک عام منظر ہے جو عام طور پر میں دیکھا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون کو سیٹ نہ ملنے پر ٹرین کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو بنگلہ دیش کی بتائی جا رہی ہے جس میں ایک خاتون کئی کوششوں کے بعد بھی چھت پر نہیں چڑھ پا رہی جب کہ دوسرے اسے کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اگلے ہی سیکنڈ میں ریلوے پولیس کا ایک جوان بھی اپنی لاٹھی لے کر وہاں آتا ہے جس سے خاتون کی کوششیں ختم ہو جاتی ہیں۔

دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف حیران رہ گیا اور لکھا کہ ’’اتنے لوگ چھت پر بغیر پکڑے کیسے بیٹھ سکتے ہیں‘‘۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کیا اوپر بیٹھنے میں پیسے کم لگتے ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -