جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

خاتون کے رات گئے پراٹھا بنانے پر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں رہنے والی بھارتی خاتون نے رات گئے پراٹھایا بنایا تو دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی خاتون ادھوان کپور کچن میں پراٹھا بنانے میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کے گھر کا فائر الام بجنا شروع ہوگیا۔

خاتون فائر الارم کے بجنے پر الجھن کا شکار ہوگئیں۔

ویڈیو میں خاتون کہتی ہیں کہ میں ابھی کچھ بھارتی کھانا بنانے کی کوشش کررہی تھیں اور فائر الارم بج گیا، اور تقریباً بیس منٹ تک نہیں رکا اور فائر ڈپارٹمنٹ نظر آیا۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ لگائیں کہ کون دوبارہ پراٹھے بنائے گا۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’الارم کو بند کرنے کے ایک بٹن ہونا چاہیے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میں نے ایک بار پورے ہاسٹل کو صبح 3 بجے جگایا تھا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں