بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

20 روپے میں 4 گول گپے دینے پر خاتون نے دھرنا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 20 روپے میں 4 گول گپے دینے پر خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں خاتون نے ٹھیلے سے گول گپے خریدے تو اس نے انہیں 20 روپے میں 6 بجے 4 گول گپے دے دیے جس پر وہ غصے میں آگئیں۔

خاتون نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے 2 گول گپے اور دیے جائیں ۔

اس دوران سڑک سے  گزرنے والے لوگ اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں ہجوم جمع ہو گیا۔

پولیس کی آمد کے بعد خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے طور پر 6 گول گپے 20 روپے میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔

پولیس نے خاتون کو احتجاج ختم کرنے کے لیے سڑک سے ہٹایا اور پھر ٹریفک معمول کے مطابق چلنے لگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں