جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

خاتون ڈرائیور نے مسافر کے ٹپ نہ دینے پر دروازہ کھولنے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں خاتون ڈرائیور نے مسافر کے ٹپ نہ دینے پر گاڑی کا دروازہ کھولنے سے انکار کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اکثر عجیب و غریب ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں خاتون ٹیکسی ڈرائیور مسافر کو اپنی کار سے اترنے نہیں دے رہی ہے  جس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے ٹپ دینے سے انکار کر دیا۔

یہ ویڈیو برطانیہ کی بتائی جاتی ہے اور خاتون بھارتی نژاد بتائی جاتی ہے۔ تاہم اس دعوے کے حوالے سے کوئی ٹھوس معلومات نہیں ہیں۔

ایکس اکاؤنٹ شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون ٹیکسی ڈرائیور کار میں بیٹھی خاتون سے بحث کرتی نظر آرہی ہے جبکہ خاتون جس کار کو چلا رہی ہے وہ مرسڈیز ہے۔ ونڈشیلڈ پر بہت سا پانی ہے، یہ بتاتا ہے کہ بارش ہو رہی ہے۔ خاتون کا لہجہ بتاتا ہے کہ وہ بھارت یا بنگلہ دیش سے ہے کیونکہ اس کی انگریزی بولنے میں بنگالی لہجہ نمایاں ہے۔

خاتون نے مسافر سے کہا ٹپ دیں اور گاڑی سے اتر جائیں تاہم مسافر کا اصرار ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی ٹپ نہیں دی اور وہ نہیں دے گی۔

ڈرائیور اصرار کرتی ہے کہ اس ملک میں ٹپس کا رواج ہے، مسافر کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کو کال کرے گی۔ تاہم ڈرائیور کا اصرار ہے کہ اگر پولیس آتی ہے، تو وہ اسی کا ساتھ دے گی کیونکہ خاتون مسافر پیسے نہیں دے رہی ہے، دونوں کے درمیان بات چیت کے انداز سے تو یہ ایکٹنگ لگ رہی ہے، تاہم یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

وائرل ویڈیو کو 2.4 ملین ویوز مل چکے ہیں اور بہت سے لوگوں نے تبصرے کیے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ یہ ایک فرضی ویڈیو لگتا ہے، جب کہ دوسروں نے کہا کہ یہ اغوا کا معاملہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں