جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

کمسن لڑکی نے بچوں کو بچانے کیلیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی (دل دہلا دینے والی ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

(11 مارچ 2026): ایک کمسن لڑکی نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بچوں کی زندگی بچا لی دل دہلا دینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک کمسن لڑکی کو لفٹ میں اپنی جان کی پروا نہ کیے بغیر دو بچوں کی زندگی بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ بالآخر کامیاب ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لفٹ میں دو چھوٹے بچے موجود ہیں اور لفٹ کا دروازہ بند ہو رہا ہے، لیکن کمسن لڑکی اپنی جان کی پروا کیے بغیر دروازے کے درمیان کھڑی ہو کر دروازہ بند ہونے سے روکتی ہے اور اس دوران وہ اس میں خود پھنس جاتی ہے۔

تاہم لڑکی ہمت نہیں ہاتی اور اس مدد کے لیے پکار سن کر قریبی رہائشی دو خواتین وہاں پہنچتی ہیں تو تیزی سے بند ہونے والے لفٹ کے دروازے کو زور لگا کر اتنا کھول پاتی ہے کہ لڑکی با آسانی گزر جائے۔

لیکن ویڈیو میں یہ ناقابل یقین منظر پھر سامنے آتا ہے کہ وہ لڑکی خود باہر جانے کے بجائے تیزی سے لفٹ کے اندر آتی ہے اور اس میں موجود دو بچوں کو وہاں سے باہر نکالتی ہے، جس کے بعد باہر موجود خواتین اس لڑکی کو بھی تیزی سے باہر نکال لیتی ہیں۔

 

ویڈیو میں اس کے اصل مقام کی تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن سوشل میڈیا پر صارفین لڑکی کی ہمت اور جذبے کو سراہ رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں