The news is by your side.

Advertisement

ویڈیو: شہری کو خاتون کو پروپوز کرنا مہنگا پڑ گیا؟

آپ کے اکثر کھیل کے میدانوں میں دیکھا ہوگا کہ کوئی اپنی دوست کو پروپوز کرتا ہے تو وہ فوری ہاں کردیتی ہے اور مذکورہ جوڑے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے خاتون کو ایک معروف ریسٹورنٹ میں پروپوز کیا تو انہیں ایسا کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ویڈیو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانبسرگ کی ہے جہاں ایک سیاہ فام شخص نے خاتون کو انگوٹھی پہنا کر پروپوز کرنے کی ناکام کوشش کی۔

ویڈیو میں سیاہ فام خاتون کو آرڈر کے لیے قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے پھر باری آنے پر خاتون جیسے ہی کیشیئر کے سامنے جاتی ہے تو خاتون کو پسند کرنے والا شخص ان کے عقب میں گھٹنوں کے بل انگوٹھی لیے ان کے پیچھے بیٹھ جاتا ہے اور اظہار محبت کرتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کو بھرے مجمع میں لوگوں کے سامنے زیر غور شخص کی حرکت پر شرمندہ سا اور کچھ کہتے دیکھا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خاتون اس شخص کی طرف منہ کیے بغیر کیشیئر کے رخ ہی منہ کیے کھڑی رہتی ہے۔

بعد ازاں خاتون کچھ کہتی ہوئی اس شخص کی محبت کے اظہار کو بے دردی سے مسترد کرتے ہوئے پاؤں پٹختی چلی جاتی ہے جس کے بعد وہ شخص خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے کھانے کی ٹرالی کو کھینچتا ہوا لے جاتا دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں