بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

زمین نے اچانک راہ چلتی خاتون کو نگل لیا

اشتہار

حیرت انگیز

حادثہ بتا کر نہیں ہوتا یہ کہیں بھی کسی بھی وقت رونما ہوسکتا ہے اور بہت سے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جو حادثات میں محفوظ رہتے ہیں۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں فٹ پاتھ پر اچانک آٹھ میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا جس نے راہ چلتی خاتون کو نگل لیا، منظر دیکھ کر اردگرد بیٹھے افراد حیران رہ گئے۔

سات کلو میٹر طویل سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز میں لوگوں کے ہجوم کو امدادی کارکنوں کو گڑھے میں جانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کچھ کے پاس سیڑھیاں ہیں، دوسرے افراد راستہ صاف کرنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کر رہے ہیں۔

کوالالمپور کے فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق  آٹھ بجکر بائیس منٹ  پر کال موصول ہوئی جس کے بعد 15 فائر مین کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔

آپریشن کمانڈر محمد ردوان اخبر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، "ملائیشیا کی اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشن اور ریسکیو ٹیم  اور یونٹ اس مقام پر موجود ہیں۔”

مقامی پولیس چیف اسسٹنٹ کمشنر سلیزمی آفینڈی سلیمان کے مطابق مختلف دیگر ایجنسیوں کے نوے اہلکار بھی اس آپریشن میں شامل ہوئے ہیں۔

تاہم آخری اطلاعات آنے تک خاتون کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں