اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

کم تنخواہ کا غصہ: خاتون آفس میں ہی سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں کم تنخواہ پر غصے میں مبتلا خاتون آفس میں‌ سو گئی اور باس کی چاکلیٹ بھی کھا لیں۔

چین کی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کمپنی میں ملازمت کرتی ہے جہاں وہ اپنی تنخواہ سے خاموش تھی اور اس کا کہنا تھا کہ باس کا رویہ بہت برا ہوتا ہے لہٰذا ایک روز وہ کام کے دوران سو گئی اور تقریباً 5 گھنٹے تک دفتری اوقات میں سوتی رہی۔

جب باس نے خاتون سے سونے کی وجہ پوچھی تو اس نے ان کی میز پر رکھی شوگر کی ضروریات پوری کرنے والی چاکلیٹ بھی اٹھا لی۔

خاتون نے خود ہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’مبینہ طور پر باس گلوکوپینیا (جسم کے ٹشوز میں شوگر کی کمی کی حالت) میں مبتلا ہے اور اس روز وقت پر شوگر کی ضرورت پوری نہ ہونے پر وہ بیہوش سا ہوگیا تھا۔

یہ پڑھیں: ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون نے اپنے عمل کی وضاحت اورخود پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ ’میں اسے نہیں چھوڑوں گی ، میں باس کو یہ واضح کردینا چاہتی ہوں کہ آپ کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی آپ ملازم کو ادائیگی کرتے ہیں‘۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھ پر تنقید کرنے والے کم تنخواہ والے ملازموں کو سمجھ نہیں سکتے ہیں۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں