The news is by your side.

Advertisement

ویرات انوشکا شادی، ماہر نجوم کی بڑی پیش گوئی

ممبئی: بھارتی ماہر نجوم نے پیش گوئی کی ہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی خوشیاں لائے گی مگر ابتدائی دنوں میں دونوں شخصیات کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ ویرات کوہلی نے مذہبی رسومات گزشتہ روز اٹلی میں ادا کیں جس کے بعد وہ ازدواجی بندھن میں بند گئے۔

دونوں شخصیات کی دوستی 2005 سے تھی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوئی اور کئی بار اس حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بھی بنی، چند ماہ قبل انوشکا شرما نے ویرات کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کیا تھا جس میں دونوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔

دیکھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے، تصاویر جاری

چار روز قبل 8 دسمبر کو انوشکا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی سے اٹلی روانہ ہوئیں اس کے باوجود اُن کے مینیجر نے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا جبکہ اہل خانہ اور اداکارہ نے بھی میڈیا نمائندگان کو اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

قبل ازیں رواں سال اکتوبر میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو درخواست دی ہے کہ وہ رواں برس دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں نجی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا اور ویرات کی شادی کے ملبوسات کس نے تیار کیے؟

بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ روز باقاعدہ شادی کا اعلان کرتے ہوئے تصاویر جاری کیں جس کے بعد اُن کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھا رہا۔

مگر ابھی مداح خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے تھے کہ ماہر نجوم نے نوبیہاتا جوڑے کے لیے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کے ابتدائی دنوں میں دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

ماہر نجوم مالووہٹ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ شادی دونوں کی زندگیوں میں خوشیاں تو لائے گی مگر اس کی وجہ سے دونوں کے پروفیشنل متاثر ہوں گے جس کی وجہ سے اختلافات اور مشکلات پیدا ہوسکتے ہیں‘۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ شادی کے بعد منعقد کی جانے والی تقریب کی ہے جس میں ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے لیے گانا گایا۔

بھارتی کرکٹر نے اپنے ولہن کے لیے ’میرے محبوب قیامت ہوگی‘ گانا گایا۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں