The news is by your side.

Advertisement

ویرات اور انوشکا کی شادی، خبریں زیرگردش

ممبئی: بھارتی میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے رواں سال دسمبر میں شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور کپتان کے مابین قربتیں کوئی نہیں بات نہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں شخصیات اسی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو درخواست دی ہے کہ وہ رواں برس دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں نجی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پڑھیں: ویرات نے انوشکا کو پیار سے مخاطب کرنے والا نام بتا دیا

ذرائع نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی رواں برس دسمبر میں انوشکا شرما سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ رخصت بھی اسی وجہ سے طلب کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ذرائع سے ملنے والی خبر مصدقہ نکلی تو ویرات کوہلی اگلے برس یعنی 2018 سے قبل ہی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بند جائیں گے۔

بھارتی اداکارہ کے مینجر نے دسمبر میں انوشکا کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی اس متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا مداحوں کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انوشکا کی وجہ سے میری شخصیت نکھری، ویرات کوہلی

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ دن قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے شادی کے جوڑے پہن رکھے تھے، دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں

حالیہ دنوں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے اعتراف کیا تھا کہ اُن کے اور بالی ووڈ اداکارہ کے درمیان محبت کا رشتہ ہے اور وہ انہیں نوشکی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں