پاک بھارت میچ : ویرات کوہلی کی وکٹ اہم ہے، محمد عامر Virat Kholi Aaamir
The news is by your side.

Advertisement

پاک بھارت میچ : ویرات کوہلی کی وکٹ اہم ہے، محمد عامر

برمنگھم: پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی وکٹ زیادہ اہم ہے اور وہ دباؤ میں بھی ہوں گے، کوشش ہوگی کہ بھارت کے ٹاپ آرڈرز بلے بازوں کو جلد پویلین بھیجیں۔

برمنگھم میں بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے، شائقین کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیمیں میدان میں مد مقابل ہوں۔

پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے بھارت کے خلاف 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کی وکٹ بہت اہم ہے،وہ دباؤمیں بھی ہونگے،ہماری کوشش ہوگی کہ بھارت کےٹاپ آرڈربیٹسمنوں کو کوجلدآؤٹ کریں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ بھی ایک عام میچ کی طرح ہے، اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ہماری ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں، کل شائقین کو اچھا کرکٹ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کرکٹ مقابلہ اتوار کو ہوگا، بارش کا امکان

یاد رہے چیمپئنز ٹرافی میں کل پاک بھارت ٹاکرا ہوگا، میچ سے قبل ہی دونوں ٹیموں کا جذبہ عروج پر ہے، شاہین بھارت کو شکست دینے کی تیاریوں میں مصروف  ہیں، سرفراز الیون کی قیادت میں کل ٹیم میدان میں اترے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں