بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے واضح کردیا ہے کہ وہ 2027 ورلڈ کپ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 2027 ورلڈ کپ کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن صرف اسی صورت میں جب ٹیم مینجمنٹ کو یہ یقین ہو کہ میں واقعی ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہوں۔
آر سی بی پوڈ کاسٹ میں کوہلی نے کہا کہ میں اب کسی کو کچھ ثابت کرنے کے لیے نہیں کھیل رہا بلکہ صرف کھیل سے اپنی محبت کی وجہ سے اسے جاری رکھا ہوا ہوں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اب بھی ون ڈے کرکت جاری رکھنے اور 2027 کے ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں کیوں اپنا گھر چھوڑوں گا، یہاں آؤں گا، پریکٹس کروں گا اور بلاوجہ سنچریاں بناؤں گا ظاہر ہے کہ میں یہ سب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے کررہا ہوں۔
So finally Virat said why he had retired from Test Cricket.
The eyes Chico they never lie 🥺 pic.twitter.com/HsVJv23Tfi
— Ankur (@flick_class) May 15, 2026
اسٹار کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے لیے ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا شاندار ہوگا لیکن میرے اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان اعتماد اور اہمیت کا رشتہ دونوں طرف سے ہونا چاہیے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں ٹیم کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے باوجود مسلسل اپنی اہمیت ثابت نہیں کرنا چاہتا، اگر میری لگن اور تیاری کے باوجود اب بھی مجھ سے اپنی جگہ کا جواز پیش کرنے کی امید کی جاتی ہے تو وہ جگہ میرے لیے نہیں بنی۔
انہوں نے کہا کہ میرا جوش و خروش اب بھی پہلے جیسا ہی ہے، میں اب بھی 40 اوورز تک ایک باؤنڈری سے دوسری باؤنڈری تک بھاگنے اور ہر گیند پر اس طرح فیلڈنگ کرنے کے لیے تیار ہوں جیسے یہ میرے کیریئر کا آخری میچ ہو۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


