اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کیخلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے کیریئر کی 48ویں سنچری اسکور کردی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا 257 رنز کا ہدف بھارت نے باآسانی 28.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ویرات کوہلی نے 97 گیندوں پر 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویرات کوہلی نے 273 اننگز میں 48 ویں سنچری اسکور کی ہے جبکہ ان کے انٹرنیشنل رنز کی تعداد بھی 26000 سے زائد ہوگئی ہے۔

مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے سے صرف ایک سنچری دور ہیں، جبکہ روہت شرما نے 247 اننگز میں 31 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی انٹرنیشل کرکٹ میں یہ 78ویں سنچری ہے۔

ویرات کوہلی کی شاندار سنچری پر شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہے جبکہ وہ ایکس پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں