تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’میں کپتان تھا تو‘ ویرات کوہلی نے اپنی بڑی غلط قبول کرلی

نئی دہلی: بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ماضی میں ہونے والی اپنی غلطیوں پر بورڈ کو صفائی دی اور اسے قبول کیا۔

سابق کپتان ویرات کوہلی کا شمار بھی دنیا کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے،  انہوں نے بھی بھارت کے لیے کھیلتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

لیکن ویرات کوہلی نے اپنے کرکٹ کیریئر میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے جس میں بھارتی ٹیم  کی کپتانی چھوڑنے کا واقعہ یقیناً ان کے کیریئر کے بدترین واقعات میں سے ایک رہا ہوگا۔

ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے ایک بھی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام نہیں کی، بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے بعد انہیں بطور کپتان تحقیقات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی کپتانی کی تھی اس دروان بھی ان کی کارکردگی انتہائی خراب نظر آئی تھی جس کے بعد بھارتی بورڈ نے  انہیں ون ڈے فارمیٹ سے کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

ویرات کوہلی نے سال 2022 کے شروعات میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ اب انہوں نے کپتانی کے دوران ہونے والی غلطیوں کو قبول کرلیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ایک دستاویزی سیریز میں بتایا کہ مجھے یہ تسلیم کرنے میں شرم نہیں آتی کہ جب میں کپتان تھا تو میں نے بہت سی غلطیاں کیں۔

’’لیکن میں نے کبھی اپنے بارے میں نہیں سوچا، میں خود غرضی نہیں تھا جس کی میں ضمانت بھی دے سکتا ہوں، میں نے کبھی اپنے لیے نہیں کھیلا بلکہ میرا ہدف ہمیشہ اپنی ٹیم کو آگے لے جانا تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کپتانی میں بہت سے غلط فیصلے کیے اور بہت سے صحیح فیصلے بھی کیے جسے میں پوری طرح سے قبول کر سکتا ہوں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میں ناکام تھا لیکن میری نیت غلط نہیں تھی، جب ہم ایک صحیح جگہ ہوتے ہیں تو اس جگہ ہماری غلطیاں نمایاں ہوتی ہیں، لیکن ہمیں ان ہی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -