دہلی (10 فروری 2026): بھارت کے اسٹار کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بڑا جھٹکا لگ گیا اور یہ جھٹکا بھارتی کرکٹ بورڈ نے لگایا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کرکٹ سیزن کے لیے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے سالانہ معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جس میں بھارت کے سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی کٹیگری اور معاوضوں میں تنزلی کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے جس سالانہ کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں ویرات کوہلی ور روہت شرما کی تنزلی کر کے انہیں گریڈ بی میں جگہ دی گئی ہے جب کہ سات کروڑ روپے والی اے پلس گریڈ کٹیگری بھی ختم کر دی ہے۔
30 ستمبر 2026 تک موثر رہنے والے اس معاہدے میں شبھمن گل کو جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کے ساتھ گریڈ اے میں شامل کیا گیا ہے۔
گریڈ بی میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ساتھ کے ایل راہل، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، شریئس ایئر، کلدیپ یادو اور یشسوی جیسوال کو جگہ ملی ہے۔
گریڈ سی میں اکثریت نوجوان کرکٹرز کی ہے جن میں اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، ارشدیپ سنگھ، سنجو سیمسن، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، شریئس آئیر، ریتوراج گائیکواڑ، دھرو جوریل، ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی اور سائی سدرشن شامل ہیں۔
بی سی سی آئی کے نئے کنٹریکٹ میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی، مکیش کمار، وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن، اور سرفراز خان شامل نہیں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


