پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

ویرات کوہلی اور روہت شرما کرکٹ میں واپسی کو شاندار نہ بنا سکے!

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ (19 اکتوبر 2025): بھارتی سینئر کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کرکٹ میں واپسی کو شاندار نہ بنا سکے اور شائقین کو مایوس کر دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے ذریعہ بھارت کے سابق کپتانوں اور سپر اسٹار کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کی کئی ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔ تاہم وہ واپسی کو شاندار نہ بنا سکے۔

بھارت کی پہلی وکٹ 13 کے اسکور پر گری جب روہت شرما 14 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ان کی وکٹ جوش ہیزل ووڈ نے حاصل کی۔

ویرات کوہلی میدان میں آئے تو وہ بھی ماضی کی کارکردگی نہ دکھا سکے اور 8 گیندیں کھیلنے کے باوجود رنز کا کھاتہ کھولے بغیر مچل اسٹارک کی وکٹ بن گئے۔

 

آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک ویرات کوہلی کو ڈک پر آؤٹ کر کے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے بعد دوسرے بولر بن گئے، جنہوں ںے ریکارڈ ساز کوہلی کو 2 مرتبہ صفر پر پویلین بھیجا۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اسٹار کرکٹرز ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جب کہ رواں برس چیمپئنز ٹرافی میں میدان میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔ اس کے 8 ماہ بعد وہ آج میدان میں اترے تھے۔

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو با آسانی شکست دے دی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں