دبئی: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے میچ کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا جس پر وہ غصے میں آگئے۔
ویرات کوہلی سے صحافی نے روہت شرما سے متعلق سوال کیا تھا۔
بھارتی صحافی نے ویرات سے پوچھا کہ ’آپ نے آؤٹ آف فارم روہت شرما کو ڈراپ کرکے ایشان کشن کو شامل نہیں کیا اس کی وجہ کیا تھی۔
ویرات کوہلی نے صحافی کو طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بہت اچھا سوال ہے‘ چلیں آپ مجھے اس کی وجہ بتادیں، صحافی نے کہا کہ میں کمنٹ نہیں کررہا سوال کررہا ہوں۔
#India captain Virat Kohli does not take kindly to a suggestion of dropping Rohit Sharam 👀
🎥: @ICC #T20WorldCup #PAKvIND pic.twitter.com/kL0zP8CgB0
— CricWick (@CricWick) October 25, 2021
ویرات کوہلی نے کہا کہ روہت شرما کو آپ ایشان کشن سے ملا رہے ہیں، روہت شرما ہمارے سینئر کھلاڑی ہیں ان کی جگہ ایشان کشن کو کیسے شامل کیا جاسکتا تھا۔
یہی نہیں ویرات کوہلی نے صحافی سے کہا کہ اگر آپ کوئی کنٹرورسی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہی بتا دیں میں اس حساب سے پھر آپ کو جواب دوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔