بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی مسلسل دو بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ان کی الوداعی اشارے نے ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو ہوا دی ہے۔
بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹس سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، اب وہ صرف ون ڈے کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں لیکن آسٹریلیا میں لگاتار دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے سے ان کے کیریئر پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔
آسٹریلیا کے دورے پر کوہلی کا بلہ خاموش ہے اور مداح سکتے میں ہیں، پرتھ کے بعد ایڈیلیڈ میں بھی سابق بھارتی کپتان صفر پر آؤٹ ہوگئے، میچ میں انھوں نے صرف چار گیندیں کھلیں، اور کوہلی کے 17 سالہ کیریئر میں یہ پہلا موقع تھا جب وہ لگاتار دو ون ڈے میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔
VIRAT KOHLI GONE FOR HIS SECOND DUCK OF THE SERIES!#AUSvIND | #PlayoftheDay | @BKTtires pic.twitter.com/jqIdvMeX9T
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 23, 2025
مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے والے ویرات کوہلی جب ایڈیلیڈ میں پویلین لوٹ رہے تھے تو ان کے چہرے پر مایوسی صاف جھلک رہی تھی کہ اسٹینڈ میں موجود شائقین اپنی نشستوں سے اٹھے اور تالیاں بجائیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پویلین لوٹنے کے بعد کوہلی نے شائقین کی جانب ایک خاموش اشارہ کیا، جو ان کے مداحوں کے لیے حیران کن اور جذباتی لمحہ بن گیا۔
جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کوہلی کی باڈی لینگویج سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی جانتے ہیں کہ انجام قریب ہے اور 25 اکتوبر کو سڈنی میں ہونے والا تیسرا ون ڈے ان کا آخری میچ ثابت ہو سکتا ہے اور 36 سالہ کرکٹ کا آئیکون ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے کہ کوہلی کا یہ اشارہ شاید ان کے ایڈیلیڈ اوول میں آخری میچ کی نشاندہی کر رہا تھا۔ کچھ مداحوں نے اسے ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ صرف ان کے مداحوں کے لیے احترام کا اظہار تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


