تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

’ہماری تصویر کو کسی فلٹر کی ضرورت نہیں‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج اپنی 33ویں سالگرہ منارہے ہیں، کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی۔

بالی ووڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی اور کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کوہلی ایک ایماندار انسان ہیں اور وہ یہ دنیا کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہیں۔

انوشکا شرما نے ویرات کے لیے ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان دونوں کا انداز نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کریں لیکن وہ کبھی کبھی دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہماری تصویر کے لیے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایسے ہی ہیں، آپ نے ہر جگہ اپنے آپ کو بہتر بنایا ہے۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میں کسی کو نہیں جانتی جو آپ کی طرح اپنے آپ کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لاسکے، جو آپ کی زندگی میں ہیں اور آپ کو جانتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے آخر میں ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ ان کی زندگی میں آنے کے لیے شکریہ۔

Comments

- Advertisement -