جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کے لیے ’18‘ نمبر اہم کیوں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے شرٹ کے 18 نمبر کی وجہ بیان کردی۔

کرکٹ کے نامور کھلاڑی اکثر ایک ہی نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں جیسے شاہد خان آفریدی 10 نمبر کی شرط پہنتے تھے اور مہندر سنگھ دھونی 7 نمبر کی شرٹ پہن کر میدان میں اترتے تھے اب ویرات کوہلی نے 18 نمبر شرط پہننے کی وجہ بتادی ہے۔

ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے بتایا کہ ’مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرط انڈر 19 ٹیم میں ملی تھی تب میرے لیے یہ صرف ایک نمبر تھا تاہم وقت کے ساتھ یہ نمبر میری زندگی میں اہمیت اختیار کرگیا۔

ویرات نے بتایا کہ ’بھارتی ٹیم میں میرا ڈیبیو 18 اگست 2008 کو ہوا تھا اور 18 دسمبر 2008 کو میرے والد دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا یہ یہ دونوں تاریخ میری زندگی میں بڑی اہم ہیں اور یہ شرٹ مجھے ان واقعات سے بہت پہلے دی گئی تھی اسی لیے اس کا تعلق میرے ساتھ جڑ چکا ہے۔

ویرات کوہلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’کبھی میں نے سوچا نہیں تھا کہ اتنی مقبولیت ملے گی اور لوگ میرے نام اور نمبر کی شرٹ بھی پہنیں گے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں