اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

ویرات کوہلی کے سپر فین نے سونے کا موبائل کور بنوالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کے سپر فین نے سونے کا موبائل کور بنوا کر سب کو حیران کردیا۔

دنیا بھر میں ویرات کوہلی کے بہت سے مداح ہیں لیکن ایک انوکھا مداح سورت کے گاؤں قدساد میں موجود ہے۔ انکت پٹیل نامی نوجوان میدان میں کرکٹر کی پرفارمنس سے اتنا متاثر ہے کہ وہ ویرات کوہلی کو کرکٹ کا گرو مانتا ہے۔

انکت نے ویرات کوہلی کی تصویر کا 15 تولے سونے کا موبائل کور بنوایا ہے جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے اور ساتھ ہی سونے کے کنگن بھی ہیں۔

گولڈ موبائل کور پر ویرات کوہلی کی تصویر اور نام پینٹ کیا گیا ہے اور کوہلی کے اعزاز میں بنایا گیا گولڈ موبائل کور ٹاک آف دی ٹاؤن بن گیا ہے۔

یہ پڑھیں: ’ویرات کوہلی کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا‘

انکت کے بنائے ہوئے گولڈ موبائل کور کو دیکھنے کا جوش اور تجسس ان کے شہر کے لوگوں میں زیادہ ہے۔ کوہلی کے لیے انکت کی تعریف دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔

انکت صرف اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملنے کے لیے تین بار لندن جا چکا ہے اور اس نے کرکٹ کا کھیل ٹی وی پر ویرات کا بیٹ دیکھ کر سیکھا ہے۔

 انکت خود ایک معیاری کرکٹر ہے اور کرکٹ میچوں میں کچھ اچھی کارکردگی دکھا چکا ہے۔

انکت پٹیل کئی بھارتی کرکٹرز سے ملاقات کرچکا ہے لیکن اپنے پسندیدہ کرکٹر سے اس کی ابھی تک ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں